Breaking News

سعودی عرب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

ریاض: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ‘موڈیز’ نے مملکت کی معاشی آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پیش گوئی بھی کی ہے کہ سعودی عرب کی اقتصادی ترقی 2021 میں واپس مثبت ہو جائے گی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو جائے گا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ مملکت کا 2021 میں مالیاتی خسارہ کم ہوا ہے اس کے ساتھ ہی درمیانی مدت میں قرضوں کی سطح میں بھی کمی آرہی ہے، مالیاتی خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے 2.5 فیصد سے کم ہو جائے گا۔

سعودی عرب کا 2021 میں جی ڈی پی کا 11.2 فیصد تھا، مالیاتی خسارہ حکومتی اندازوں سے کم ہے۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک حکومت کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 29 فیصد سے بھی کم ہو جائے گا، سال 2025 تک یہ شرح 25 فیصد تک آجائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی مستحکم آؤٹ لک کا مطلب ہے کہ ملک کی مالی حالت اور بیرونی اثاثے اس قدر مضبوط ہیں کہ کریڈٹ ریٹنگ کو سپورٹ کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

موڈیز کا ماننا ہے کہ اگلے دس سالوں میں تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے پر تیل کی برآمدات قدرے کم مضبوط آمدنی کا ذریعہ ہوں گی جبکہ تیل کی قیمت کم ہونے پر آمدنی بھی کمزور ہوگی۔

The post سعودی عرب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bQGAJc

No comments