6نومبر 1947 : جموں و کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل کا سیاہ ترین دن
اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 6 نومبر1947کو جموں کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کوقتل کیاگیا اور بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم شہداجموں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 نومبرجموں کشمیرکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 6 نومبر1947کو جموں کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کوقتل کیاگیا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6نومبر1947کوپاکستان آنیوالےمسلمانوں کوسازش کےتحت قتل کیاگیا، بچوں کوماؤں سےچھین کرانہیں قتل کیا گیا، کشمیر کی وادیاں آج بھی بھارتی ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
دوسری جانب وزیرآزاد کشمیرحکومت سردارتنویرالیاس نے یوم شہداجموں کےموقع پرپیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جہد جاری رہے گی، لاکھوں شہادتوں کےباوجود کشمیری عوام کےحوصلےبلندہیں اور کشمیری اپنےحق آزادی کےلیےجدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیرمقتل گاہ کامنظر پیش کررہاہے، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے، کشمیری آج بھی انسانی حقوق کےعلمبرداروں کی طرف دیکھ رہےہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک انسانی زندگیوں کی آزادی کی تحریک ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کوآزادی کے مشن سے نہیں ہٹا سکتی۔
The post 6نومبر 1947 : جموں و کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل کا سیاہ ترین دن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qhI5ZD
No comments