Breaking News

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی فنانسنگ دے گا

اسلام آباد : انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی فنانسنگ دے گا، فنانسگ تیل اور گیس کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور وزارت اقتصادی امور کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی فنانسنگ دے گا۔

فنانسنگ 3 سال کے لیے 4.5 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کا حصہ ہے ، فنانسگ تیل اور گیس کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی اور پی پی ایل ، پارکو اور پی ایس او یہ مراحبہ فنانسنگ استعمال کریں گی۔

وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا کہ فنانسنگ کو 300 ملین سےبڑھاکر761.5 ملین کیاگیا ، شرح مبادلہ پردباوٴکم اورغیر ملکی کرنسی کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ فنانسنگ پاکستان کی مضبوط معاشی بحالی پراعتمادکی عکاس ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور وزارت اقتصادی امور میں 4.5ارب ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کے بہترین استعمال کے لیے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

The post انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی فنانسنگ دے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EZ8DTB

No comments