Breaking News

‘پاکستان کی تقریباً آدھی آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگا دی گئی’

ویکسین

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی اور پنجاب 50 فیصد سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگانے والا پہلاصوبہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پہلاصوبہ جہاں50فیصدسےزائد اہل آبادی کوایک ڈوز لگادی گئی، کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی شرح پنجاب میں 52 فیصد ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے پی میں ایک خوراک کی شرح48،سندھ میں40 اوربلوچستان 17 فیصد ،اسلام آباد میں ایک ڈوزکی شرح 87 ،آزاد کشمیر میں59 اورجی بی میں54 فیصد ہے جبکہ ملک میں کم از کم ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی۔

The post ‘پاکستان کی تقریباً آدھی آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگا دی گئی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GQc3cH

No comments