لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی سطح ، محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا
لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔
عمران بلوچ کا کہنا تھا کہ اسموگ کی بڑھتی ہوئی سطح سانس لینے میں دشواری، آنکھوں اور گلے میں سوجن کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ لاہور میں اپنے گھروں سے ماسک اور چشمے کے بغیر نہ نکلیں تاکہ اس کے بدترین اثرات سے بچا جا سکے۔
خیال رہے موسم سرما کے قریب آتے ہی پنجاب کے حکام نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے صوبے بھرمیں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے نافذ کرتے ہوئے فضلے کو آگ لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔
صوبائی حکومت نے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اس کے مطابق انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
The post لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی سطح ، محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BGXdS1
No comments