کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، علاقہ مکین خوفزدہ
کراچی: کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں رہائشی عمارت جھک گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل بلڈنگ کو خالی کرالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےلیاری میں یعقوب شیراروڈ گلی نمبر سات میں رہا ئشی عمارت ایک طرف جھک گئی جبکہ قریبی بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہوکرباہر نکل آئے، عمارت کو فوری طور پر ناقابل رہائش قرار دیکر خالی کرالیا گیا ہے اس کے علاوہ قریبی بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہوکرباہرنکل آئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اطراف کی گلیاں سیل کردیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے اور ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، عمارت رہنے کے قابل نہیں ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایس بی سی اے حکام کے معائنے کے بعد عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔
حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انتظامیہ نے اطراف کی چھ مکانات کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
گذشتہ سال جون میں بھی لیاری کھڈا مارکیٹ گلی نمبر 3 میں واقع 2مخدوش رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں تھیں، جس کے ملبے تلے دب کر بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق زمین بوس ہونے والی ایک 6 منزلہ اور دوسری 3 منزلہ رہائشی عمارت تھی، گرنے والی بلڈنگ کو ایس بی سی اے کے افسران مخدوش قرار دے چکے تھے، اسکے باوجود بلڈنگ مکمل طور پر خالی نہیں کی گئی تھی۔
The post کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، علاقہ مکین خوفزدہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qd8NT8
No comments