سعودی عرب میں بڑا اعلان
ریاض: سعودی مارکیٹوں میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کیا، یہ پلان 2021 سے 2024 تک کے لیے ہے۔
ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عبداللہ النعیم نے بتایا کہ اس منصوبے کے چار مقاصد ہیں، اول اخراجات کی کارکردگی کا منصوبہ تیار کرنا اور مالی استحکام کو بڑھانا ہے تاکہ بین الاقوامی طریقوں ہم آہنگ ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا مقصد ایسوسی ایشن کے تحت مختلف پروگراموں کا اجرا ہے، تیسرا مقصد قومی اورعالمی گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنا اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنے کے لیے داخلی پالیسیوں، طریقہ کار اور معلوماتی نظام کو تیار اور نافذ کرنا ہے۔
عبداللہ نے کہا کہ آخری مقصد ایسوسی ایشن میں انسانی صلاحیتوں کی نشوونما ہے تاکہ اسٹریٹجک منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے ملازمین کی صلاحیتوں پر زیادہ انحصار کیا جا سکے۔
کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد ملازمین کو بااختیار بنانا، انہیں کام کے جدید نظام سے مستفید ہونے کی اجازت دینا اوراعلیٰ کارکردگی کے لیے اخلاقی اور مادی ترغیبات پیدا کرنا ہے۔
The post سعودی عرب میں بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bBA7ly
No comments