این اے 133: پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا
لاہور : این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے امیدوارجمشیدچیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشیدچیمہ نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آر او نے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہ ہونے پر کاغذات مسترد کئے، تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے۔
اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ تجویز کنندہ کے خاندان کا تعلق بھی این اے 133 سے ہے، استدعا ہے کہ آراوکا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے۔
الیکشن ایپلٹ ٹربیونل 9 نومبر تک اپیلوں پرسماعت کرے گا۔
اد رہے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد کر دیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ن لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا، ن لیگ نے اعتراض کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے تائید اور تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں، جب کہ 6 مسترد کیےتھے۔
The post این اے 133: پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k0MQmk
No comments