مہنگائی کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سےہوئی ،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر پاکستان میں صورت حال بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے باعث لاک ڈاؤن سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی نے دنیا کےبیشتر ممالک کو منفی طور متاثر کیا ہے، مہنگائی کرونا کےباعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئی، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے۔
While an unprecedented rise in commodity prices internationally has adversely affected most countries in the world as a result of Covid lockdowns, Pakistan mashaAllah has fared relatively much better.https://t.co/KCKt8RipNs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2021
گذشتہ روز اٹک میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل پاکستان میں ہے ، بھارت میں پیٹرول 250 روپے بنگلادیش میں 200 روپے کا ہے، یہ مشکل وقت ہے، ہم نے پوری کوشش کی اپنے لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں۔
مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے، کورونا جیسا اتنا بڑا بحران 100سال میں کبھی نہیں آیا ، لوگوں نے کورونا سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن لگایا، ٹریڈ متاثر ہوئی ، پہلے پیٹرول کی قیمت نیچے چلی گئی اب 45 سے 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ، پہلے پٹرول،تیل کی قیمت نیچے گرگئی اب دگنی ہوگئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار لانگ ٹرم پلاننگ ہورہی ہے،انڈسٹری اٹھ رہی ہے، ایکسپورٹ بڑھنے سے ہی ملک کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، ہم پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کاموقع دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی پیسہ لیکر آئیں گے اور ملک کی دولت میں اضافہ ہوگا
The post مہنگائی کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سےہوئی ،وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bOgy9K
No comments