جماعت اسلامی آج پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی
اسلام آباد : جماعت اسلامی آج پنڈوراپیپرز پرسپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، جس میں عدالت سے جوڈیشل تحقیقات کی استدعا کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی جانب سے آج پنڈورا پیپرز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، امیرجماعت اسلامی سراج الحق درخواست دائر کریں گے۔
درخواست میں عدالت سے جوڈیشل تحقیقات کی استدعاکی جائےگی جبکہ پاناما لیکس میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کی بھی استدعا کی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تیرہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا، غربت میں اضافہ ہوا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں کی جائیدادیں بڑھیں،پاناما لیکس اورپنڈورا پیپرزمیں پی پی، پی ٹی آئی اورنون لیگ کے نام ہیں۔
The post جماعت اسلامی آج پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qhw1re
No comments