سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت تارکین وطن کے بجائے مقامی شہریوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں اور اب مزید شعبے بھی سعودیوں کے لیے مختص کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی مشیر افرادی قوت عبدالعزیز الھباش کا کہنا ہے کہ مملکت میں مزید ملازمتیں سعودیوں کے لیے مختص ہوں گی، مقامی نوجوان مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں، اب ماضی تبدیل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح 23.59 فیصد تک پہنچانے کا ایک اہم سبب ہیں۔
مشیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس مختلف شعبوں میں منفرد صلاحیت کے مالک نوجوان موجود ہیں۔ سعودی کارکنان کی تعداد 60 ہزار سے اوپر جا چکی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھے گی۔
عبدالعزیز الھباش نے کہا کہ مزید ملازمتیں سعودیوں کے لیے خاص ہوں گی، کورونا وبا کے مکمل خاتمے کا فائدہ سعودیوں کو ہوگا، زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسامیاں سعودیوں کو ملیں گی، مقامیوں میں محنت کا جذبہ بڑھ گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودیوں کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
The post سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qh2SfC
No comments