پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف شاندار حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے، تحریک انصاف کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ملک کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مزدور، کسان، انڈسٹری سب کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی۔
The post پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31vYyig
No comments