Breaking News

چینی کے نرخوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت کا بڑا قدم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو مؤثر اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول کمیٹی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے، انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں، حکومت مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، ناجائز منافع کی آڑ میں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، مافیا کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مافیہ کو خبردار کردیا کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے عوام کا مفاد عزیز ہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کے لیے ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں،وافر ذخائر موجود ہیں، چینی کی قیمت میں اضافےاورذخیرہ اندوزی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

The post چینی کے نرخوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت کا بڑا قدم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3H32jMD

No comments