آسٹریلیا سے شکست کے بعد وزیراعظم کا بیان آگیا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے نام پیغام شیئر کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ اس وقت بابر اعظم اور ٹیم کے کیا جذبات ہیں، میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا۔
عمران خان نے لکھا کہ ’آپ نے جو اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی اس پر فخر کرنا چاہیے۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے، عمران خان نے کامیابی پر آسٹریلیا کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔
To Babar Azam & the team: I know exactly how all of you are feeling right now bec I have faced similar disappointments on the cricket field. But you shd all be proud of the quality of cricket you played & the humility you showed in your wins. Congratulations Team Australia.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 11, 2021
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔
میچ کے اختتام پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔
The post آسٹریلیا سے شکست کے بعد وزیراعظم کا بیان آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c00gut
No comments