Breaking News

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

کراچی : ناظم جوکھیوقتل کیس میں عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کوعدالت میں پیش کیا۔

جام اویس اوردیگرملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایاگیا ، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی۔

وکیل ملزمان نے سوال کیا وکیل ہی خودگواہ ہیں، گواہ خود وکیل کیسے ہوسکتےہیں؟ مقدمےکی تفتیش پولیس کا کام ہے۔

جس پر تفتیشی افسر نے بتایا ویڈیومیں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس سےنہیں ملا، کسٹم حکام سےگاڑی کی تفصیلات حاصل کررہےہیں۔

عدالت نے جام اویس سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 16نومبر تک توسیع کردی۔

خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹاکی مدد سے تفتیش تیزکردی جبکہ جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ناظم جوکھیو کی ویڈیوکوشواہد کےطورپراستعمال کرنےکافیصلہ کرلیا ، خدشہ ہے ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا ہو تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سےمزیدحقائق سامنےآئیں گے۔

The post ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wOnLAl

No comments