کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
کراچی: کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانی دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے بعد عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا پارہ مزید ہائی ہوگیا تھا۔
اب ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔
ڈیری فارمرز نےدودھ کی قیمت میں فی لیٹر10روپے اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہر قائد میں دودھ کی قیمتیں 140 اور 150 روپے تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی انتظامیہ نےگزشتہ روز دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ڈیری فارمرز نےبھی تعین تک موجودہ قیمتیں برقرار رکھنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے پیداواری لاگت کا تجزیہ کرکے ایک ہفتےمیں رپورٹ دینی تھی مگر ڈیری فارمر نےکمیٹی کی رپورٹ سے پہلےہی از خود قیمت میں اضافےکا اعلان کردیا۔
The post کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kcwZ3Z
No comments