Breaking News

وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، ریلیف پیکج عوام کی مشکلات میں کمی لائےگا اور ملک کی ترپن فیصدآبادی کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کاتدارک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑےعوامی ریلیف پیکج کااعلان کریں گے ، ریلیف پیکج عوام کی مشکلات میں کمی لائےگا اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئےسنگ میل ثابت ہوگا۔

گذشتہ روزوزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل قوم سےخطاب کریں گے، جس میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا ، ریلیف پیکج ملک کی ترپن فیصدآبادی کو فائدہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خطےسےکم مہنگائی ہے ، پاکستان میں تیل دنیا میں سب سےزیادہ سستاہے، دنیاکی نسبت سب سےکم قیمتیں پاکستان میں ہوناہماری کامیابی ہے۔

The post وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qa2gIy

No comments