Breaking News

پاکستان محفوظ ملک ہے ، جہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے، پاکستان محفوظ ملک ہےجہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سےانٹرپرینیورآرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت نےملک میں صنعتی انقلاب کےلئےاقدامات اٹھائے اور سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

سابقہ دورمیں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، موجودہ حکومت نےڈی انڈسٹرلائزیشن روکنےکیلئےاقدامات کئے، پاکستان محفوظ ملک ہےجہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں دنیاکودرپیش معاشی صورتحال کاذکرکیا، ہمارایقین ہے صنعتیں ترقی کریں گی توملک آگےبڑھےگا۔

ملکی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کااہم کردارہے، کاروباری ادارے ملکی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتےہیں، حکومت نےصنعتی سرگرمیوں کےفروغ پربھرپورتوجہ دی، منافع بخش کمپنیوں کوورکرزکی تنخواہ میں اضافہ کرناچاہئے۔

The post پاکستان محفوظ ملک ہے ، جہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nTH1YR

No comments