Breaking News

سعودی تجارتی مراکز سے اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب کے تجارتی مراکز سے 29 فیصد زیادہ خریداری ریکارڈ کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں صارفین نے 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تجارتی مراکز سے 29 فیصد زیادہ خریداری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خریداری کی کل رقم 10.34 ریال بنتی ہے، صارفین نے اس سے پہلے ہفتے کے دوران 8.02 ارب ریال خرچ کیے تھے۔ دونوں ہفتوں کے درمیان 2.3 ارب ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اخراجات کا حجم پچھلے 4 ہفتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہا، تعلیمی شعبے میں شرح نمو 83.2 فیصد اور سیلز میں 94.7 ملین ریال ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ برقی اور الیکٹرانک آلات میں 398.7 ملین ریال کے اخراجات ہوئے اور شرح نمو 55.4 فیصد رہی۔

سعودی عرب میں صارفین نے کھانے پینے کا شعبے، ملبوسات اور جوتوں پر چالیس فیصد زیادہ خرچ کیے گئے۔ تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ خرچ کھانے پینے پر ہوا ہے۔

اسی طرح زیادہ اخراجات ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر ہوئے۔ 1.4 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

The post سعودی تجارتی مراکز سے اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mJ5W28

No comments