Breaking News

پاکستان نے مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے ہندو یاتریوں کو 136 ویزے جاری کردیئے

نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن نے ہندو یاتریوں کو پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے 136 ویزے جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب کے 313ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیےبھارت سے بڑی تعداد میں یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

اس حوالے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ہندویاتریوں کوشادانی دربار سندھ کیلئے ویزوں کا اجرا کردیا اور کہا پاکستان میں مذہبی مقامات کےدورے کیلئے 136ویزےجاری کئے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب کے 313ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہندویاتریوں کا گروپ 4 سے 15دسمبر تک پاکستان کادورہ کرے گا۔

ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ شادانی دربار300سال پرانامندرہےجوہندوؤں کیلئےمقدس مقام ہے، شادانی دربار کی بنیاد 1786 میں سنت شادرام صاحب نے رکھی جو 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا بیان میں کہنا تھا کہ ہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی عبادت گاہوں کے دورے کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے مطابق ہے، یہ پاکستان کے تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کا بھی عکاس ہے۔

گزشتہ ماہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کرتارپور میں بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہندوستانی سکھ یاتریوں کو تقریباً 3000 ویزے جاری کیے تھے۔

The post پاکستان نے مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے ہندو یاتریوں کو 136 ویزے جاری کردیئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ddLdh6

No comments