‘اپنا حال بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ماضی کو پڑھیں’
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈچ فلاسفر کا قول شیئر کرتے ہوئے کہا جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے وہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہراتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈچ فلاسفر کاقول بھی شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والےغلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں ، آپ اپنا حال ماضی سے بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اہنے ماضی کے بارے میں پڑھیں۔
Those who don’t learn from history are condemned to repeating the same mistakes. pic.twitter.com/x5cU9FhHgY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2021
گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔
The post ‘اپنا حال بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ماضی کو پڑھیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G3HEGT
No comments