Breaking News

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 2 ارب 64کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ‏مرکزی بینک کے ذخائر18 ارب 65کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر25ارب 15کروڑ ڈالر ہو ‏گئے ہیں۔ ذخائر میں اضافہ سعودیہ عرب سے3ارب ڈالر ملنےکے باعث ہوا۔

4دسمبر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ سعودی ‏ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان کررکھاہے جب کہ سعودی عرب ایک ‏ارب 20 کروڑ ڈالر کاتیل ایک سال کی ادائیگی پر دے گا۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ‏کہا یہ رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی۔

The post اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3y9BVfZ

No comments