Breaking News

‏’ن لیگ والے کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کرنے آئے تھے‘‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لوگ آج کس منہ سے گرین ‏لائن منصوبےکا افتتاح کرنےآئےتھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ سندھ حکومت ‏کام توکرتی نہیں صرف سیاست ہی کرتی ہے سندھ حکومت کےپاس سیاست کےعلاوہ اورکیاکام ہے ‏سندھ حکومت نے اورنج لائن کیلئے وفاق کوکوئی پیسہ نہیں دیا۔

اسدعمر نے کہا کہ گرین لائن کا 10دسمبر سے ٹرائل آپریشن ہو گا اور 2 ہفتےجاری رہےگا جب کہ ‏گرین لائن منصوبےکا25دسمبرسےکمرشل آغازہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلوگ آج کس منہ سےمنصوبےکاافتتاح کرنےآئے تھے گرین لائن ‏کا پہلا فیزسرجانی سےاورنگی تک ہے دوسرے فیز کا کام شروع ہو گیا ہے ایک سال میں مکمل ہوگا ‏دوسرا فیزنمائش سے ٹاور تک ہو گا۔

قبل ازیں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئےایک اورخوشخبری ہےکہ محمودآباد نالہ اگلے 2ہفتوں میں کھل جائےگا، کےفورمنصوبہ26کروڑگیلن کراچی پہنچانے کا 2023کاوعدہ کیاہے، واپڈاکی ذمہ داری لگائی تھی کےفورکاانجیئرنگ ڈیزائن مکمل ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پی سی ون مل گیاہےاگلےایک ماہ میں حتمی منظوری ہوجائےگی، ستمبر2023کوکےفورکامنصوبہ مکمل کرلیاجائےگا ، جس کے بعد کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

لیگی رہنماؤں کا گرین لائن کا علامتی افتتاح، اہلکاروں سے دھکم پیل

اسد عمر نے کراچی کیلئے ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا باہر کی کمپنیاں بھی کے سی آر میں دلچسپی لے رہی ہیں، کراچی سے لیکرپپری تک الگ ریلوے لائن بچھائی جائے گی، ایک ماہ بعد کراچی سے پپری ریلوے لائن کا کام شروع ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2016فروری میں یہ منصوبہ بنایاگیاتھا، کہاگیاکہ وفاق مکمل کرے گا صوبہ چلائے گا، جب ن لیگ حکومت ختم ہوئی توبسز کا آرڈر پاس نہ تھا، کام ہونا تو دور کی بات شروع بھی نہیں کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کراچی کیساتھ حق تلفی کی گئی ، وفاق نےاپنی ذمہ داری پوری کی ہے، اپریل 2020 میں وفاق اور صوبے میں معاہدہ طے ہوا، جو تمام چیزیں آپ کو بتائیں 20ماہ میں مکمل ہوگئیں۔

The post ‏’ن لیگ والے کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کرنے آئے تھے‘‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pGmFU2

No comments