Breaking News

گلگت زلزلہ: زمین سرکنے سے راستے بند ہو گئے

گلگت: گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں زلزلہ آنے کے بعد اسکردو روڈ ملوپہ ایریا اور استور روڈ ہوائی موڑ کے قریب سڑک بلاک ہو گئی ہے۔

جی بی پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکیں زمین سرکنے اور پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی ہیں، جب کہ پھنسے مسافروں کی بروقت مدد کے لیے پولیس کو الرٹ کیا جا چکا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شاہراہِ قراقرم رائیکوٹ اور پڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، پہاڑ سے پتھر روڈ پر گر گئے، ٹوریسٹ پولیس کی جانب سے سڑک سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے استور تھلیچی سے ڈوئیاں تک روڑ بلاک ہو گئی ہے، جب کہ اسکردو روڈ شنگوس اور ملوپہ کے مقامات پر بھی بند ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع استور میں اس وقت دو فت برف پڑی ہے، اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے متاثرین کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی ‏گہرائی 45 کلو میٹر اور اس کا مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔

The post گلگت زلزلہ: زمین سرکنے سے راستے بند ہو گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mCA2DU

No comments