ریاض سیزن: شائقین کے لیے اہم ہدایت جاری
ریاض: ریاض سیزن کی انتظامیہ نے پروگرام ’بولیورڈ ریاض سٹی‘ میں آنے والے شائقین پر ماسک کے استعمال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض سیزن انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں آنے والے شائقین، اشیا فروخت کرنے والےاور منتظمین کے لیے ہر پروگرام میں حفاظتی ماسک پہننا ضروری ہے۔
بولیورڈ ریاض سٹی کی انتظامیہ نے تاکید کی ہے کہ جو جتنا وقت بھی کسی پروگرام میں گزارے گا اسے اس دوران ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ متعدد پروگراموں کے منتظمین کی جانب سے بھی شائقین کو مفت ماسک تقسیم کیے جاتے ہیں، جب کہ بولیورڈ ریاض سٹی کے بیش تر شائقین اور منتظمین ماسک استعمال کر رہے ہیں۔
محکمہ تفریحات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ شائقین ریاض سیزن دیکھنے کے لیے آ چکے ہیں۔
Enjoying my night at The boulevard city @RiyadhSeason @LavadCo pic.twitter.com/UIf61mBVn8
— السديم المطيري (@ArtistAlSadeem) December 20, 2021
واضح رہے کہ محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتظامات کے سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔
The post ریاض سیزن: شائقین کے لیے اہم ہدایت جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32telip
No comments