Breaking News

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

مزار قائد

کراچی: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل عمر احمد بخاری نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

پاک فوج کا دستہ اگلے چار ماہ تک گارڈز کے فرائض سر انجام دے گا۔ پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا، اس موقع پر گارڈز کی جانب سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل عمر احمد بخاری کو سلامی دی گئی ۔

تقریب میں قومی ترانہ بجا کر قائداعظمؒ کو قوم کی طرف سے سلام بھی پیش کیا گیا۔کمانڈنٹ پی ایم اے نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، آخر میں گارڈز نے مارچ پاسٹ کیا۔

The post مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FuOOE3

No comments