Breaking News

‏’چیئرمین نیب کے بیان سے سندھ حکومت کی حقیقت آشکار ہو گئی’‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کابیان سندھ حکومت کی ‏حقیقت قوم پرآشکار کر گیا ہے قوم نے دیکھ لیامہنگائی کےشورتک کی اصل وجوہات کیاہیں۔

اپنے بیان میں اسدعمر نے کہا کہ سندھ کےعوام کاپیسہ جعلی اکاؤنٹس،گندم چوہوں سےبرآمد ہو ‏رہی ہے پی پی مہنگائی کا رونا رو رہی تھی اور چوہےگندم پرہاتھ صاف کررہےتھے۔

اسدعمر نے کہا کہ سندھ اور پنجاب دونوں گندم پیدا کرنے والے صوبے ہیں پنجاب میں آٹا سستا، ‏سندھ میں 20کلو کا تھیلا3سو روپے مہنگا بیچا جا رہا تھا آٹا مہنگا ملنےکی وجہ چوہے 20 ارب گندم ‏ٹھکانے لگانےمیں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اربوں مالیت کی گندم پہلی بار چوہوں کی بھینٹ نہیں چڑھی فرق یہ ‏ہے کہ پہلے’’چوہے‘‘ طاقتور اور احتساب کا شکنجہ کمزور تھا عمران خان آئےتونیب کیلئےان ‏بےلگام ’’چوہوں‘‘ کا تعاقب ممکن ہوا، آج ’’چوہے‘‘ گوداموں سے ہڑپ کی گندم ہضم کرنےکی ‏بجائے اگل رہے ہیں عمران خان نےکل چوروں سےسمجھوتہ کیا نہ آئندہ کبھی کریں گے ہر بدعنوان ‏احتساب کے شکنجے میں جکڑا جائے گا۔

The post ‏’چیئرمین نیب کے بیان سے سندھ حکومت کی حقیقت آشکار ہو گئی’‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EFP8ii

No comments