Breaking News

الیکشن نتائج: علی امین گنڈاپور نے بڑا دعویٰ کر دیا

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دعویٰ کررہاہوں مکمل نتیجےکے بعد پی ٹی آئی ‏لیڈنگ پارٹی ہو گی۔

اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مکمل ‏نتیجہ آجائےگا تو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی سب سےبڑی جماعت ہوگی ‏جیتنےوالےآزادامیدواربھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کےپی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نےپی ٹی آئی کو ہرایا ہے پشاور ‏میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئےمحنت نہیں کی گئی کچھ لوگوں کےمتنازع بیانات کی وجہ سے ‏بھی پی ٹی آئی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جگہوں پرٹکٹوں کی تقسیم درست نہیں تھی ڈی آئی خان میں کہاتھاجےیوآئی ‏نہیں جیتےگی،ہم کامیاب ہوئے، اپنی بات پرقائم ہوں مخالف پارٹی کےتحصیل میئرکوفنڈزنہیں دوں گا ‏تحصیل میئر کےقانون کے مطابق فنڈز نہیں ہوتےمیں انہیں نہیں دوں گا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئے ف کے انفارمیشن سیکرٹری عبدالجلیل جان نے کہا کہ ‏‏25 تاریخ تک نتائج کی بات کی جارہی ہےارادے کیا ہیں، 20نشستیں جیت چکےہیں8نشستیں چھینی ‏جارہی ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ خالد نے کہا کہ قانون میں جس کےجوبھی فنڈز ہوں گے انہیں دیئے ‏جائیں گے علی امین گنڈاپور کسی کے فنڈز کیسےروک سکتےہیں۔

The post الیکشن نتائج: علی امین گنڈاپور نے بڑا دعویٰ کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EeiX9l

No comments