وزیراعظم نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نےگوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کانوٹس لیا۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ٹرالرز کےذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی معاملے پربات کروں گا۔
I have taken notice of the very legitimate demands of the hardworking fishermen of Gwadar. Will be taking strong action against illegal fishing by trawlers & will also speak to CM Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2021
واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق گوادر کے تین بڑے مسائل ہیں، ان میں سرفہرست ٹرالنگ ہے، جس پر حکومت نے سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک پابندی لگا رکھی ہے۔
ان کا دوسرا مسئلہ سرحد سے تجارت کا ہے، جو پہلے ٹوکن سسٹم پر چلتا تھا، یہاں کے لوگ کبھی ایرانی تیل اور خوردنی تیل وغیرہ لاتے تھے، اسے بھی اب بند کردیا گیا ہے۔
تیسرا مسئلہ وہ کشتیاں ہیں، جو کوسٹ گارڈ نے پکڑ رکھی ہیں یا جن لوگوں کی گاڑیاں بند کی گئی ہیں، وہ لوگ اس وقت دھرنے میں زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جو اپنے ان مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
The post وزیراعظم نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ymE5ZQ
No comments