’بےشک مہنگائی ہے لیکن چیزوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے‘
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی ہےاس میں کوئی شک نہیں لیکن چیزوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو چیزوں کااستعمال کم ہوتاہےمگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سےمتاثرنہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھرمیں ایک شخص کاووٹ بینک ہےوہ عمران خان ہیں اس وقت پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت پاپولر ہے ہی نہیں، ٹی وی پرروزانہ ایک ہی چیز دیکھ دیکھ کرلوگ تنگ آگئے ہیں عمران خان عالمی لیڈرہیں میری نظرمیں غیرملکی دورےزیادہ کرنےچاہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں بعض اوقات میری بات نہیں مانتےوزیراعظم عمران خان نے وزرا کو غیرضروری دوروں سے روکا ہے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات ہورہےہیں کےپی قیادت چاہتی ہے عمران خان کےپی کےدورےکریں، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں عمران خان کوووٹ ملتا ہے سب چاہتے ہیں وہ عوام میں جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بالکل درست ڈائریکشن میں آگےبڑھ رہا ہے الیکشن کمیشن نےای وی ایم پرکمیٹیاں تشکیل دےدی ہیں الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال نہیں کر سکتا تو قانون تبدیل کرنا ہو گا پارلیمنٹ نےقانون بنا دیا ہے تو اداروں کا اس عمل کرنا ناگزیر ہے دنیا بھر میں ادارےہیں جوای وی ایم تیار کرتے ہیں۔
The post ’بےشک مہنگائی ہے لیکن چیزوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G4tBRh
No comments