پنجاب میں جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف
پیرمحل: پنجاب کے شہر پیر محل کے ہوٹل میں گاہکوں کو جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے شورکوٹ روڈ پر واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرلیا، ملزمان ہوٹل میں جنگلی جانوروں کے گوشت کی ڈشز پیش کرتے تھے۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے زندہ جنگلی پرندے، مرغابیاں، کالے تتر، جنگلی کبوتر برامد کرلیے گئے۔
وائلد لائف حکام کے مطابق ملزمان ذوالفقار اور شکیل کو مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ تحویل میں لیے گئے پرندوں کو آزاد کردیا گیا۔
نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ
ادھر پیر محل میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے حملہ کردیا، ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کے بعد کتے چھوڑ دیے۔
ذرائع کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے پولیس کی وردیاں پھٹ گئیں اور اے ایس آئی زخمی ہوگیا، پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ 10 نامزد ملزمان کے خلاف 7 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نواحی گاؤں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تفتیش کے لیے گئی تھی۔
The post پنجاب میں جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ob4w0N
No comments