Breaking News

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے گیس کی فراہمی بند ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہوگیا، علاقہ مکینوں‌ کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی نے کے الیکٹرک کی طرح شہر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی عملہ جان بوجھ کر علاقے میں وال کو روزانہ بند کررہا ہے، ایس ایس جی سی روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیو کراچی، ایف بی ایریا، بفرزون میں گیس رات 12 سے صبح 6 بجے تک کھولی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے کوئٹہ تک گیس کی لوڈ شیڈنگ، گھریلو صارفین پریشان

گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ یا پریشر کم ہونے کی وجہ سے صارفین کا گھروں پر کھانا بنانا مشکل ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ ریسٹورنٹس سے کھانا اور روٹیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

علاوہ ازیں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے سلینڈر بھی خریدے مگر ایل پی جی مہنگی ہونے کی وجہ سے وہ اس کو برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔

کریانہ اسٹور مالکان نے بتایا کہ گیس کی کمی یا بندش کی وجہ سے ماچس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ صارفین چولہے کو جلانے کے لیے بار بار ماچس جلا رہے ہیں۔

The post کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oX1bTu

No comments