Breaking News

غریب ممالک میں غربت کی وجہ کرپٹ حکمران ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب ممالک وسائل کی کمی کی وجہ سے غریب نہیں بلکہ ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ کرپٹ حکمران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ عربی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس سب کچھ تھا مشن کےطور سیاست کا رخ کیا جبکہ ہمارے یہاں اکثر لوگ پیسہ کمانےکیلئےسیاست کا رخ کرتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بدحالی کےذمہ داربھٹو اور شریف خاندان ہیں، اس وقت ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے،جو دولت سے مالا مال ہیں، بھٹواور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔

اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک وسائل کی کمی کی وجہ سے غریب نہیں بلکہ غریب ممالک کی غربت کی اصل وجہ کرپٹ حکمران ہیں، یاد رکھیں کہ کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ وقت آئے گا جب لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم

ایک سوال کے جواب پر وزیراعظم نے کہا کہ کھیل ہمیں ہار جیت اور حالات کا سامنا کرنےکا فن سکھاتاہے،جیت سے زیادہ ہار ہمیں غلطیوں سے سکھاتی ہے۔

الجزیرہ عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ مہذب نہیں بن سکتا۔  جو بھی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرے گا وہ کامیاب ہوگا، نبیﷺپوری انسانیت کیلئےرحمت بن کرآئے۔

 

The post غریب ممالک میں غربت کی وجہ کرپٹ حکمران ہیں، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GKWP8e

No comments