’فضل الرحمان کی ’ایزی لوڈ‘ کی دکان بند ہوچکی‘
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ مسئلہ ہے کہ ان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان تین سال سے سیاسی بے روزگار ہیں اور اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ اگر انتخابات جیت جائیں تو صاف شفاف اور ہار جائیں تو دھاندلی کا کہتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تو صاف شفاف انتخابات کروانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: ’کے پی بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی‘
اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، جے یو آئی پہلے بھی کے پی میں سب سے بڑی سیاسی قوت تھی، کے پی بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی پھرسب سے بڑی جماعت بن گئی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو ان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، ہمیں پاکستان چلانا آتا ہے، ہمیں آگے جانے دو ہم ان سے اچھا ملک چلائیں گے۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی جاؤں گا اور مارچ کے لیے مشاورت ہوگی، ایک ہفتے بعد اپنے صوبوں میں مشاورت کروں گا، شہباز شریف پنجاب میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے۔
The post ’فضل الرحمان کی ’ایزی لوڈ‘ کی دکان بند ہوچکی‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Fffngl
No comments