Breaking News

پاکستان میں کس صوبے کے لوگ زیادہ خوش ہیں؟

گیلپ سروے میں صوبہ خیبرپختونخوا کے لوگوں میں نے خوش رہنے والے افراد کی فہرست میں دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں خوش رہنے والے افراد کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں پاکستان کے صوبوں میں سب سے زیادہ خوش افراد کی شرح خیبرپختونخوا میں نظر آئی جہاں 73 فیصد افراد نے خوش ہونے کا کہا۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 65 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود خوش ہونے کا کہا ہے جبکہ 23 فیصد نے ناخوش ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق پاکستانیوں نے خوش ہونے میں پڑوسی ملک بھارت اور افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا کیوں کہ بھارت میں 61 فیصد تو افغانستان میں 45 فیصد نے خوش ہونے کا کہا۔

The post پاکستان میں کس صوبے کے لوگ زیادہ خوش ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HgMEbJ

No comments