Breaking News

انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم کیسے فرار ہوا؟ تحقیقات شروع

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم پولیس نے گرفت سے فرار ہوگیا، اعلیٰ حکام نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو پیش کیا جہاں سے وہ باآسانی پولیس کو چکما دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کے فرار ہونے کی تحقیقات شروع کرکے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار پولیس افسر فرار ملزم کو مختلف طرح سے سپورٹ کررہا تھا اور مذکورہ افسر نے ملزم کو پیشی پر لانے سے قبل اپنے موبائل فون سے بات بھی کروائی تھی۔

پولیس حکام نے ملزم کی سپورٹ کرنے والے پولیس افسر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورٹ پولیس افسر راؤ اشرف کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں فرار ملزم آصف کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آصف کو گلشن اقبال پولیس نے گرفتار کیا تھا، فرار ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، قتل اور اسلحہ رکھنے کے مقدمہ درج ہیں۔

The post انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم کیسے فرار ہوا؟ تحقیقات شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Jmtp2n

No comments