پختونخواہ بلدیاتی الیکشن: غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری
پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، انتخابات میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع بونیر کی تحصیل چغر زئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شریف خان 8 ہزار 608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار اقبال خان 4 ہزار 542 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پشاور کے میئر کی نشست کے لیے 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار زبیر علی 12 ہزار 551 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 11 ہزار 534 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں چیئرمین کی نشست کے لیے 65 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غیور علی 9 ہزار 283 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اشفاق احمد 9 ہزار 169 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور میں چیئرمین کی نشست کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ہارون 32 ہزار 361 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شہاب 26 ہزار 296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مہمند کی تحصیل بائیزئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے 22 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا بسم اللہ 2 ہزار 872 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار ملک زاہد 2 ہزار 232 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
The post پختونخواہ بلدیاتی الیکشن: غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33KPB5Z
No comments