جرمنی: امریکی قافلے سے ٹرالر ٹکرا گیا، آٹھ فوجی اسپتال منتقل
برلن : جرمنی میں امریکی فوجی قافلے کی گاڑیوں سے ٹرالر ٹکرانے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں آٹھ فوجی بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جرمن ہائی وے پر پیش آیا جہاں امریکی فوجیوں کا قافلہ دو آئل ٹینکروں کے ہمراہ گزر رہا تھا کہ اچانک لکڑی کے ٹکروں سے بھرا ہوا ٹرالر فوجی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
آئل ٹینکرز میں 660 لیٹر آئل موجود تھا تاہم حادثے کے نتیجے میں ٹینکرز میں موجود تیل تو آگ نہیں بھڑکی لیکن ٹکر میں موجود لکڑی کے ٹکڑوں اور گاڑیوں کے ٹائروں نے آگ پکڑلی، جس کے دھوئیں سے فوجیوں کی حالت خراب ہوگئی۔
دھواں سانس میں شامل ہونے کی وجہ سے آٹھ فوجیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر فائٹرز نے گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں چالیس ہزار سے زائد امریکی فوجی آج بھی تعینات ہیں جہاں دوسری جنگ عظیم دوّم کے بعد اتحادی فورسز نے فوجی اڈے قائم کیے تھے۔
The post جرمنی: امریکی قافلے سے ٹرالر ٹکرا گیا، آٹھ فوجی اسپتال منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32otBgg
No comments