Breaking News

اومیکرون کا خطرہ : حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے اہم ہدایات جاری

ریاض : سعودی عرب میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر حرمین میں احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب میں اومیکرون کا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد ہدایت جاری کی گئی۔

شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا کہ زائرین کی صحت وسلامتی کویقینی بنانااولین ترجیح ہے،لہذا مسجدالحرام، مسجدنبوی میں حفظان صحت کےسخت انتظامات کی ہدایات دی گئیں۔

یاد رہے یکم دسمبر کو سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا، اومی کرون وائرس شمالی افریقہ سے آئے مسافر میں پایا گیا، انتظامیہ نے متاثرہ شخص اور سے رابطے میں رہنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا تھا۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس کی دوشکلوں ڈیلٹا اوراومیکرون کے درمیان فرق سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ وائرس کی پہلی شکلوں اور نئی شکل کے حوالے سے عالمی ردِعمل مختلف ہے جو ردِعمل کورونا وائرس کی پہلی شکلوں پر آیا تھا ویسا ہی اب بھی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری اقدامات کے باوجود ہرفرد کو اپنے طور پر وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا ہو گا۔

The post اومیکرون کا خطرہ : حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے اہم ہدایات جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xRARNK

No comments