سفری پابندیوں کے بعد سعودی عرب لوٹنے والے غیرملکی خبردار!
ریاض: سعودی محکمہ امن عامہ نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت آنے پر قرنطینہ کی خلاف ورزی کی جائے تو قید اور جرمانے سمیت ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق محکمہ امن عامہ نے خبردار کردیا کہ مملکت میں ہوٹل قرنطینہ یا آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 2 برس تک قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
‘اسی طرح مجرم کو ایک ساتھ دونوں سزائیں بھی ممکن ہیں، ہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی دوسری بار ہونے پر سزا دگنی ہوگی، ایسا اگر کوئی غیرملکی کرے گا تو اسے ڈی رپورٹ کردیا جائے گا’۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہر مسافر کے لیے لازمی امر ہے اس کی خلاف ورزی پرجرمانہ اور قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے آخری دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی منفی رپورٹ آنے پ رہی وہ قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوسکیں گے۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر سے پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہ راست مسافروں کے مملکت آنے پرپابندی ختم کردی گئی ہے تاہم وہاں سے آنے والوں کو مملکت پہنچنے کے بعد 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔
The post سفری پابندیوں کے بعد سعودی عرب لوٹنے والے غیرملکی خبردار! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G1nzB0
No comments