سعودی عرب: پریشان شہری کی سن لی گئی!
ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ ‘ابشر’ کے ایک صارف کی پریشانی دور کردی گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہری نے متعلقہ انتظامیہ سے دریافت کیا کہ موبائل سم جو ابشر پر رجسٹرڈ تھی وہ گم ہوگئی جس کی وجہ سے ابشر کے ون ٹائم پاس ورڈ اور توکلنا تک رسائی نہیں ہو رہی کیا کروں؟۔
انتظامیہ نے وضاحت کی کہ ابشر کے فنی شعبے سے رجوع کریں جس کا نمبر 920020405 ہے یہاں اپنی مشکل سے انہیں آگاہ کریں، وہ مسئلے کو حل کر دیں گے۔
ابشر ایپ پر قانونی معاملات سمیت دیگر امور ڈیجیٹل انداز میں نمٹائے جاتے ہیں، مقامی وغیرملکیوں کی بڑی تعداد نے اپنی رجسٹریشن اس ایپ پر کروا رکھی ہے، یہاں ایکٹو ہونے کے لیے سم نمبر درکار ہوتا ہے۔
اس ایپ پر رجسٹریشن کے بعد درج شدہ نمبر پر بھیجا جانے والا ون ٹائم پاس ورڈ ڈالنے پر ہی ابشر اکاونٹ کھلتا ہے
جب تک ون ٹائم پاس ورڈ ابشر اکاونٹ میں درج نہیں کیا جائے گا اکاونٹ نہیں کھلے گا۔ وزارت صحت کی ایپ توکلنا کے لیے بھی ضروری ہے کہ موبائل نمبر درج کیا جائے اور اس پر اکاونٹ بنایا جائے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کے معاملات کو ڈیجیٹل طریقے سے حل کرنے کے لیے ابشر اور مقیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
The post سعودی عرب: پریشان شہری کی سن لی گئی! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EJysHq
No comments