آگاہی ایورڈز: اے آر وائی نیوز پسندیدہ ترین چینل قرار
مقبول ترین چینل اے آر وائی نیوز نے مسلسل تیسرے سال پسندیدہ ترین چینل ہونے کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔
سال 2021 کے آگاہی ایورڈز برائے صحافت کا اعلان کر دیا گیا اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافتی شعبوں میں منتخب کردہ افراد کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوراڈز دیے گئے۔
اے آر وائی نیوز ایک بار پھر ناظرین کا پسندیدہ ترین چینل قرار پایا، مسلسل تیسرے سال اےآروائی نیوز نے فیورٹ نیوز چینل کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی آگاہی ایورڈ کی تقریب میں اے آر وائی نیوز کو دیا گیا ایوارڈ صحافی عبدالقادر نے وصول کیا، آگاہی ایوارڈ دوہزار اکیس کی نامزدگی میں سب سے زیادہ ووٹ اے آر وائی نیوز کو ملے۔
ALHUMDULILAH!
ARY News' 3rd consecutive win at Agahi Awards.
I feel honoured to have received this on behalf of CEO ARY Digital @jerjees. This win is for @Salman_ARY @AmmadYousaf whole ARY Family & undoubtedly the people of Pakistan for their unwavering support. Congrats pic.twitter.com/BPLHLZOfbE— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) December 10, 2021
اے آر وائی نیوز کی طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی چینل یکساں مقبول ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی ملک کی خبروں اور تجزیوں سے جڑے رہنے کے لیے اے آر وائی نیوز کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اے آروائی نیوز گزشتہ دو برس سے چینل آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کررہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اُس کے ناظرین کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔
The post آگاہی ایورڈز: اے آر وائی نیوز پسندیدہ ترین چینل قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EKei03
No comments