جعلی دستاویزات: ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم گرفتار
کراچی: ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کی مکیتی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا ملزم نےٹرسٹ کے افسرکی ملی بھگت سےاراضی اپنےاورساتھی کےنام لیز کرائی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 1200 اسکوائرگز اراضی راشدمنہاس روڈپر امیوزیم پارک سے متصل ہے اور ٹینڈر کے ذریعے سب سے زیادہ بولی والے فرد نے رقم جمع نہیں کرائی۔
اصل بولی دہندہ کی جگہ محمدغوثی اور ساتھی قیصرنےاپنےنام سےلیزکی رقم جمع کرائی ملزمان کیخلاف ٹرسٹ حکام کی تحریری شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا۔
ایف آئی اے کے مطابق فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ایک ملزم گرفتار جب کہ دوسرا مفرور ہے اور تیسرا پہلے ہی جیل میں ہے۔
The post جعلی دستاویزات: ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31vWTtE
No comments