Breaking News

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دوگرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے در ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اڈا پھلور سےکالعدم تنظیم کےدوکارکن گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے ملزمان کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مردان کا سرتاج اور نوشہرہ کا محمد وصال شامل ہیں جو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مذموم کارروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے، ملزمان پر دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ دہشت گردوں کو مذموم مقاصد کی بیج کنی کے لئے سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جینس بیسیڈ آپریشنز کرتی رہتی ہے،

ماہ اکتوبر میں بھی سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کا ہلاک کیا تھا، ہلاک ہونےوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے تھے۔

پاکپتن میں ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتارکیا تھا، دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی تھی، دہشتگرد کے قبضے سے1100 گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

The post ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دوگرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GlwvkM

No comments