Breaking News

آسٹریا کے نئے چانسلر کارل نیامر نے حلف اٹھالیا

آسٹریا کے سابق وزیر داخلہ کارل نیامر نے ملک کے نئے چانسلر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ اس منصب کے ساتھ ساتھ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارل نیامر نے یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا کے نئے چانسلر کا حلف اٹھالیا ہے، اس سے قبل کارل نیامر وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کارل نیامر سے قبل الکزانڈر شالن بیرگ نے دو ماہ تک آسٹریا کے چانسلر کی حیثیت سے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے جب کہ ان سے قبل سیباستیان کرس آسٹریا کے چانسلر تھے۔

رپورٹ کے مطابق کارل نیامر کو آسٹریا کا چانسلر بننے کے ساتھ ساتھ قدامت پسند جماعت پیپلزپارٹی کا سربراہ بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ویانا میں صدارتی محل میں منعقد ہوئی جس میں صدر الیکزانڈر فان ڈیئر بیلین نے 49 سالہ کارل نیامر سے عہدے کا حلف لیا۔

The post آسٹریا کے نئے چانسلر کارل نیامر نے حلف اٹھالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oqZwFG

No comments