Breaking News

یوم شہادت میجر اکرم شہید(نشان حیدر)، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

راولپنڈی: 1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو اور نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجراکرم کو پاک فوج کی جانب سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر اکرم شہیدنشان حیدر کے 50 یوم شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ میجر اکرم شہید کو وطن کیلئےجان کا نذرانہ پیش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں,ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجراکرم نے مادر وطن کا دفاع کرتےہوئے بہادری کی نئی داستان رقم کی اور دلیری کیساتھ ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، میجراکرم شہیدکےعزم اورجرات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔

پاک بھارت معرکہ کے ہیرو شہید میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میجر اکرم شہید، نشانِ حیدرکو’ ہیرو آف ہلی‘ کیوں کہتے ہیں؟

سن 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

سن 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کئے۔

میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔

میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

The post یوم شہادت میجر اکرم شہید(نشان حیدر)، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xWIims

No comments