Breaking News

طیاروں کی لینڈنگ اور رہنمائی کے لئے نصب سسٹم میں خرابی کا انکشاف

کراچی: طیاروں کی لینڈنگ کے وقت پائلٹس کی رہنمائی کے لیے نصب سسٹم اور سمت بتانے والے آلات میں غفلت کی وجہ سے خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے بیشتر انٹرنیشنل ائئرپورٹس پر طیاروں کی لینڈنگ اور رہنمائی کے لئے نصب سسٹم اور نیویگیشن آلات کی مقرر وقت پر  مرمت نہ کی گئی، جس کی وجہ سے اُن میں مبینہ طور پر خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آئی ایل سسٹم  کے حوالے سے ایک ماہ کے لئے ائئرلائنز کو نوٹم جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں ایک اور مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جہازوں کو لینڈنگ کی رہنمائی فراہم کرنے والے آئی ایل ایس کی لازمی چیکنگ کی جائے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے  مطابق نیوی گیشنل آلات کی مقررہ وقت پر مرمت (مینٹینس) نہ ہونے کی ایک وجہ سی اے اے  کو دو طیاروں کی خرابی کا سامنا بھی ہے، سی اے اے مینٹینس کے لئے درکار متبادل انتظامات بھی بروقت کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاو قوانین کے مطابق متعلقہ آلات کی مقررہ وقت پر مینٹینس ضروری ہے کیونکہ طیاروں کے اترتے وقت انسٹرومینٹل سسٹم اور آلات خراب ہونے سے بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی  آڈٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے تناظر میں آلات کی مبینہ خرابی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سوال ایوی ایشن کے ترجمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ایل ایس سسٹم  معمول کی دیکھ بھال کے مراحل سے گزر رہا ہے،  مرمتی کام میں چند روز لگ سکتے ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام نے آئی ایل ایس سسٹم خراب ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار بھی دیا اور بتایا کہ ڈی ایم  ای (Distance Measuring Equipment) اور وی او آر (Very high Omni directional Range) سسٹم بدستور کام کررہے ہیں اور فلائٹس کی معمول کے مطابق آمد و رفت ہورہی ہے۔

The post طیاروں کی لینڈنگ اور رہنمائی کے لئے نصب سسٹم میں خرابی کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3onuQ8h

No comments