’گرین لائن کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے‘
مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبےکا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ میں حکومت کرتے14سال ہوگئےہیں پی پی نےکراچی کیلئےایک بھی ٹرانسپورٹ کامنصوبہ نہیں دیا جب کہ کراچی میں وفاقی حکومت مختلف منصوبےبنارہی ہے ن لیگ منصوبوں کااعلان کر کےچلی گئی کام نہیں کیا جیسےبیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں ایسےمنصوبےبھی بناتے گرین لائن منصوبےکا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کوجاتاہے۔
بابراعوان نے کہا کہ ای وی ایم دنیابھر میں استعمال ہورہی ہے اب قانون بن گیاہے الیکشن کمیشن کی جانب سےای وی ایم کی ٹائم لائن پر کام کرناہے انہیں جو بھی فنڈز درکار ہوں گےحکومت ان کو دےگی ای وی ایم کوجوبھی آگ لگائے گا وہ جوابدہ بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےپاس کوئی بہتر تجویز ہےتو دے اس پرغور کریں گے فیٹف پربھی اپوزیشن نےاعتراض کیا لیکن کوئی متبادل یا تجویز نہیں دی اپوزیشن ای وی ایم پراعتراض کررہی ہےلیکن متبادل نہیں دےرہی الیکشن کی شفافیت کی طرف جارہےہیں تواپوزیشن کوتکلیف ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ موجودہ حکومت نےبیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیاہے موجودہ حکومت نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کومضبوط کیاہے ای وی ایم حکومت نےنہیں الیکشن کمیشن نےخود خریدنی ہے قانون سازی ہوچکی ہے الیکشن کمیشن کوقانون کےمطابق چلناہے اپوزیشن بےشک جائےای وی ایم پرقانون سازی کوچیلنج کرے۔
The post ’گرین لائن کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ENE6br
No comments