کرونا مریضوں کی اموات، سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو قید کی سزا
اردن میں کووڈ 19 کا شکار 10 مریضوں کی اموات پر سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، مذکورہ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کی ایک عدالت نے سلط شہر کے سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو کووڈ کا شکار 10 مریضوں کی موت کا سبب بننے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر عبدالرزاق الخشمان اور ان کے 4 معاونین کو ان مریضوں کی موت کا سبب بننے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
مذکورہ سپتال میں آکسیجن ختم ہوجانے کے بعد مریضوں کی موت ہوئی تھی، اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا۔
اسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے معاونین کو اس عدالتی فیصلے کے خلاف 10 دن کے اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
مارچ 2021 میں کرونا کے باعث ہونے والی ان اموات پر اردنی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور یہ عوامی ردعمل وزیر صحت نذیر عبیدات کے استعفے کا باعث بھی بنا۔
The post کرونا مریضوں کی اموات، سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو قید کی سزا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DEwabn
No comments