Breaking News

چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 70 ہزار فرانسیسی شہری کرونا کا شکار

پیرس : فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ ستر ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوگئے۔

عالمی وبا کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دو برس گزرنے کے بعد بھی جاری ہیں، یورپی ملک فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ ستر ہزار نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، ایک روز میں کرونا سے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے متاثر ہونے سے حکومت شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس میں مبتلا 351 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ چوبیس گھنٹے دوران 64 بچے بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ دریافت ہوا ہے، آئی ایچ یو (IHU) نامی اس نئے بی وَن سِکس فور زیرو ٹو (B16402) ویرینٹ سے 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

نئے ویرینٹ نے جنوب مشرقی فرانس کے شہر مارسیلی میں شہریوں کو متاثر کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا کیس افریقی ملک کیمرون کی سفری ہسٹری والے شخص سے منسلک تھا۔

The post چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 70 ہزار فرانسیسی شہری کرونا کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FY218L

No comments